جس دھج سے کوئی مقتل کو گیا وہ شان سلامت رہتی ہے


شازیہ عبدالقادر

ہمارا ان سے کوئی براہ راست کوئی تعلق واسطہ نہیں تھا ،کبھی بالمشافہ ملاقات ،یا کوئی خاص بات منسوب نہ تھی سوائے اس کے کہ جب کبھی ٹی۔ؤی کے ٹاک شو میں آتے تو عبدالقادر صاحب کا نعرہ نصر اللہ بھائی آرہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اور میں انکی شیر جیسی شخصیت کا رعب دیکھتی،مدلل نپی تلی ٹھوس گفتگو سنتی تو انکی وارفتگی پہ یقین آجاتا کہ ایسے ہی مرد مومن ہیں جو اللہ کے راستے کے ہراوال دستے کے سپہ سالار ہوا کرتے ہیں بلاشبہ کبھی حضرت عمر کی شخصیت کی جھلک نظر آتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رجماعت اسلامی سے باہر کے لوگوں کو یہ چیز شاید بہت حیرت میں مبتلا کر دے لیکن اللہ کی خاطر استوار تعلق میں کس قدر گہرائی ہوتی ہے اس سے جماعت کا ہر فرد آشنا ہے۔۔۔۔۔۔۔کوسوں دور رہنے والا یہ جری،بہادر اور مومنانہ صفات سے مالامال شخص لگتا ہے کہ ہمارا اپنا بھائی ہے ۔۔۔۔دل چاہتا ہے کہ انکے گھر والوں کے پاس پہنچ جائیں۔۔۔۔۔انکو کہیں کہ یہ نقصان صرف آپکا نہیں ہمارا بھی ہے۔۔۔ہم ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے جو تحریک میں باپ کا کردار ادا کرنے والی شخصیت تھے۔۔۔۔۔دل چاہتا ہے کہ وقت پیچھے چلا جائے اور اللہ جی سے ہم دعا کریں کہ یا اللہ انکو ہماری بھی عمر لگا دیجئے ہم گنہگار زمین کا بوجھ ہیں اور تیرے ان ستاروں کی جہالت میں ڈوبی دنیا کو ضرورت ہے ۔۔۔۔۔
نصر اللہ بھائی کی امی،بہنیں بیگم بیٹی سب رشتہ دار یہ جانتے ہیں کہ انکا نقصان کوئی نہیں بھر سکتا لیکن انکی بے مثال شہادت انکو حوصلہ دے گی۔۔۔۔۔۔دل مین ایک طوفان ہے اللہ پہ ایمان کا تقاضہ ہے کہ ہم کہیں انا للہ و انا الیہ راجعون لیکن نصر بھائی کے لواحقین میں ہم بھی شامل ہیں اور انکی شہادت جماعت اسلامی کے لئے ایک اعزاز ہے

جس دھج  سے کوئی مقتل کو گیا وہ شان سلامت رہتی ہے

یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کوئی بات نہیں

ہمارے شجیع بھائی شجاعت کی ایک بے مثال داستاں چھوڑ گئے ۔۔۔شجیع بھائی آپ شہید ہیں اور شہید کبھی مرا نہیں کرتے آپ سن رہے ہیں نا کہ ہم سب کو اللہ کی خاطر آپ سے محبت ہے ۔۔۔۔۔۔آپکی دعاؤں کی ہم سب کو ضرورت ہے سفیان کے ساتھ جنتوں کے مزے لیں ،اپنے سب ساتھیوں سے جو وہاں موجود ہیں ملنے میں مصروف ہونگے آپ ۔۔۔۔۔۔ لیکن یاد رکھئے گا کہ ہم سب نے اللہ کی خاطر آپ سے محبت کی اور آخرت کے دن ہمیں اپنے ساتھ جنتوں میں لے جائیے گا

چلے ہو جو شہادت کا جام پی کر تم رسول پاک نے بانہوں میں لے لیا ہوگا علی تمہاری شہادت پہ جھومتے ہونگے حسین پاک نے ارشاد یہ کیا ہوگا وطن کی بیٹیاں مائیں تمہیں سلام کہتی ہیں

Leave a comment

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s