Archives

فکر و غم، کمزوری و سستی، مزدلی و بخیلی، قرض اور لوگوں کے ظلم سے پناہ کی دعا


فکر و غم، کمزوری و سستی، مزدلی و بخیلی، قرض اور لوگوں کے ظلم سے پناہ کی دعا

صبح و شام کی تسبیح


صبح و شام کی تسبیح

شیطان کے وسوسوں سے پناہ مانگنے کی دعا


شیطان کے وسوسوں سے پناہ مانگنے کی دعا

سید الاستغفار


سید الاستغفار

حضرت سلیمان علیہ السلام کی دعا


حضرت سلیمان علیہ السلام کی دعاحضرت سلیمان علیہ السلام کی دعا

سلام پھیرنے کے بعد کے اذکار


سلام پھیرنے کے بعد کے اذکار

پریشانی کے وقت کی دعا


پریشانی کے وقت کی دعا

1-
حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالی عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھنے کی تلقین کی :

اَﷲُ رَبِّیْ لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا

’’اللہ ہی میرا رب ہے ، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا۔‘‘
[ابو داؤد: ۱۵۲۵، وصححہ الالبانی فی صحیح سنن ابی داؤد ج ۱ ص ۲۸۴ ]

2-
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے :

لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ،لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ،لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ َورَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ

[بخاری : الدعوات ،باب الدعاء عند الکرب ، الفتح ج ۱۱، ص ۱۲۳ ، مسلم : ۲۷۳۰]

’’اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں ، وہ عظمت والا ا وربرد بار ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ عرشِ عظیم کا رب ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ آسمانوں کا رب اور زمین کا رب اور عرشِ عظیم کا رب ہے۔‘‘

3-
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھنے کی تلقین کی :

لَا إلٰہَ إلَّا اﷲُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ ، سُبْحَانَ اﷲِ وَتَبَارَکَ ﷲُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ، وَالْحَمْدُ ِﷲِ رَبِّ الْعٰالَمِیْنَ

’’اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں ، وہ برد بار اور کریم ہے ، اللہ پاک ہے ، اور با برکت ہے وہ اللہ جو کہ عرشِ عظیم کا رب ہے ، اور تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جو کہ تمام جہانوں کا رب ہے۔‘‘
[ مسنداحمدج ۱ ص ۹۱ وصححہ الشیخ احمد شاکر ج ۲ ص ۸۷ ]

4
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے :

یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ

ترمذی : ۳۵۲۴
’’اے زندہ ! اے قیوم ! میں تیری رحمت کے ساتھ مدد کا طلبگار ہوں۔‘‘

5
– دعائے یونس علیہ السلام:

لَا إلٰہَ إلَّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ إنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ

’’تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ، تو پاک ہے ، بے شک میں ظلم کرنے والوں میں سے تھا۔‘‘​